فضائل و مسائل نماز

Was: ₨500.00
Now: ₨250.00
(No reviews yet) Write a Review
SKU:
17-01
مصنف:
مفتی محمد عمر فارق
سن اشاعت:
2017

مصنف: مفتی محمد عمر فاروق

’’نماز‘‘ دین اسلام کی بنیاد ہے نماز صرف ایک عبادت ہی نہیں بلکہ ایک ڈسپلن اور ضابطہ حیات ہے نماز سے پہلے وضو نظم سکھاتا ہے آپ وقت پر پانچ مرتبہ خود کی اچھی صفائی کرکے اﷲ کے حضور پیش ہو تے ہیں اس طرح سکون قلب ملتا ہے کہ آپ اﷲ کے سامنے پاکیزہ کھڑے ہیں۔
اگر انسان نماز کو اس طرح پڑھے جس طرح اس کے پڑھنے کا حق ہے تو وہ اسے بے حیائی اور ہر برے کام سے روکے گی کیوںکہ انسان نماز میں سب سے پہلے تکبیر کہہ کر اﷲ کی بڑائی کا اقرار کرتا ہے پھر وہ ہر رکعت میں اﷲ کے سامنے اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ یا اﷲ میں آپ ہی کی بندگی کرتا ہوں اور آپ ہی سے مدد مانگتا ہوں۔ نیز رکوع، سجدے اور نماز کی ہر حرکت و سکون میں اﷲ کی عبادت کرتے ہوئے زبان حال سے اپنے آپ کو اﷲ کا فرماں بردار بنا کر پیش کرتا ہے لہٰذا جب اس کے بعد کسی گناہ کا خیال اس کے دل میں آئے تو اگر اس نے نماز دھیان سے پڑھی ہے تو اسے اپنا عہد یاد آنا چاہیے جو یقینا اسے گناہ سے روکے گا۔ لہٰذا اگر کسی کی نماز اسے بے حیائی اور برے کاموں سے نہیں روک رہی تو اسے چاہیے کہ نماز خصوصی توجہ اور خوب خشوع و خضوع سے ادا کرنے کی کوشش کرے۔
سنت کے مطابق نماز ادا کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے بغیر سیکھے صحیح طریقے سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔ نماز پڑھنے کا درست اور مسنون طریقہ آپ اس کتاب میں پڑھئے گا۔