Har Shaye Ka Nazria - ہر شے کا نظریہ

₨500.00 ₨250.00
(You save ₨250.00)
(2 reviews) Write a Review
SKU:
GP-15
Author:
Stephen William Hawking
Urdu Translation:
Aleem Ahmed
Har Shaye Ka Nazria - ہر شے کا نظریہ
اسٹیفن ہاکنگ کا شمار عصرِ حاضر کے مشہور ترین سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ کائنات کے اسرار اور بلیک ہولز پر تحقیق ان کا مخصوص میدان رہے ہیں۔ وہ آج ہم میں نہیں لیکن سائنس کی دنیا میں وہ ایک امر ہستی کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
زیرِ نظر کتاب ایسے سات عوامی سائنسی لیکچروں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے مختلف مواقع پر دیئے تھے، اور جن کے ذریعے انہوں نے کائنات کی جستجو سے متعلق اپنی اور دیگر ماہرین کی تحقیق کا مختصر احوال بیان کیا ہے۔
 
طبیعیات کی قدیم ترین سے لے کر جدید ترین تحقیق کا خصوصی تعلق اُن قوتوں کی یکجائی سے ہے جو اس کائنات پر لاگو ہوتی ہیں۔ ایسا کوئی بھی نظریہ جو ریاضیاتی طور پر مستحکم ہو اور سائنسی اعتبار سے قابلِ بھروسہ بھی ہو، اس کیلئے دَورِ جدید میں ’’ہر شئے کا نظریہ‘‘ (تھیوری آف ایوری تھنگ) کا استعارہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ کتاب اس بارے میں بھی ہے جو ہنوز ایک ناتمام جستجو ہے۔
 
اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے مخصوص انداز میں اس کتاب کے ذریعے کائنات کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، بہت سی ایسی باتیں بیان کی ہیں جن سے عام لوگ بہت کم واقف ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد کائنات کے بارے میں آپ کا نقطۂ نظر خاصا مختلف اور بہتر ہوجائے گا۔
 
 
 
 
 
 

2 Reviews Hide Reviews Show Reviews

  • 3
    کتاب “ہر شئے کا نظریہ “ پر تبصرہ

    Posted by Yousuf Khan on 15th Apr 2018

    سب سے پہلے تو شکریہ کہ کتاب مل گئی، دوسری بات کتاب کے حوالے سے کہ کتاب کا کور سادہ سے کاٹن کا ہے، مجھے امید تھی کہ ہارڈ کور ہوگا جس سے کتاب محفوظ رہے گی لیکن یہ کاغذ کا کور ہے جس سے کتاب کم کوئی ڈایجسٹ زیادہ محسوس ہوتا ہے، ازراہ کرم کور کو اچھا بنائیے، اور کاغذ کوالٹی بھی تھوڑی بہتر کردیں شکریہ

  • 5
    سٹیفن ہاکنگ کی کتاب ہربشیے کا نظریہ پر تبصرہ

    Posted by Mohammed Shabbir on 14th Apr 2018

    میں اس کتاب کی اشاعت پر ترجمہ کار جناب علیم احمد اور گفتگو پبلیکیشنز کا شکر گزار ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں