جستجو کا سفر

₨990.00 ₨850.00
(You save ₨140.00)
(No reviews yet) Write a Review
SKU:
E-01
مصنف:
ذیشان الحسن عثمانی
سن اشاعت:
2015
جستجو کا سفر

جستجو کا سفر - ذیشان الحسن عثمانی
جستجو کا سفر ایک داستان ہے اُس مسافر کی جس کے رہبر اپنی سمت بار ہا تبدیل کرتے رہے۔ یہ کہانی ہے ایسے کردار کی جس کا مقصد خواہشوں کا حصول رہ گیا۔ یہ قصہ ہے ایک غریب کا جس پر معاشرے نے ترقی کے سارے دروازے بند کر دیئے۔ یہ سرگزشت ہے اس آشفہ سر کی جس کے عزم کے سامنے کچھ نہ ٹھہر سکا۔ یہ فریاد ہے اُس مفلس کی جس پر زندگی ممنوع کر دی گئی۔ یہ قصہ ہے اس دیوانے کا جس کی دیوانگی اسے اپنے رب تک لے گئی۔ اور یہ دہائی ہے ایک عبداللہ کی جسے سب کچھ مل گیا سوائے اپنے رب کے۔
یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہم سب نے مل کے لکھی ہے۔ یہ رُوداد ہے اُس پنچھی کی جو دنیا گُھوم کے بھی قید تھا۔ ایک سفرنامہ ہے اس خانہ بدوش کا جو روح کی منزل ڈھونڈتا رہا اور جو اس کے لئے بے قرار تھا جو سب کو قرار دیتا ہے۔
یہ کہانی آپ کو ایک ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو اِنسان بننا چاہتا تھا، ایک ایسا مالدار جو روز بھیک مانگتا تھا، ایک عنوان ایسے مضمون کا جو آنسوؤں سے لکھا گیا اور یہ ایک توبہ ہے ایسے گنہگار کی جس کے گناہ ادھورے رہ جاتے تھے۔
یہ کتاب اس کشمکش کا نام ہے جو ساری زندگی چلتی ہے۔ ایک معرکہ ہے جو سر ہو کے نہیں دیتا۔ ایک فِتنہ ہے جو ہر روز نئے روپ میں نکلتا ہے، ایک دعا ہے جو پوری نہیں ہوتی۔ ایک اُمید جو قائم ہے ، ایک آس جو مرنے نہیں دیتی اور ایک چبھن جو جینے نہیں دیتی۔
اپنے من کی دنیا کو آئینے میں دیکھنے کا دل چاہے تو یہ کتاب پڑھ لیں۔
ابھی اپنی کاپی خریدنے کیلئے کلک کیجئے: