Khurram Khurshid

خرم خورشید ایبٹ آباد کے پر فضا مقام پہ پیدا ہوئے انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ایم۔بی۔اے کیا جس کے بعد مشرقِ وسطی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ آج کل بحرین میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں- پردیس میں ہونے کی وجہ سے رشتوں، دوستیوں اور اخلاقیات کی اہمیت پہ خاص نظر ہے۔ 
زیرِنظر کتاب آپ کی شاعری کا اولین مجموعہ ہے جس میں آپ نے ہر موضوع پر نہایت سادہ لیکن پر اثر الفاظ میں طبع آزمائی کی ہے جس میں بے ساختگی کا غلبہ ہے۔ آپ کی شاعری میں فطری جذبات اور عمومی احساسات کا اثر نمایاں نظر آتا ہے۔ امید ہے کہ قارئین اپنی زندگیوں کے رنگوں کو اس مجموعہ میں تلاش کر پائیں گے کیونکہ آپ خود ہی لکھتے ہیں کہ

لوگ کہتے ہیں شاعری جس کو

دل کی باتیں ہیں لکھے جاتے ہیں