شرح ضرب کلیم

₨500.00
(No reviews yet) Write a Review
SKU:
BC-013

شارح کا تعارف:

ممتاز سکالر اور معروف ادیب پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی 27مئی 1937ء کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔ جب کہ آباؤ اجداد کا تعلق چکوال (سابق ضلع جہلم) سے تھا۔ اُردو، انگریزی، پنجابی اور سرائیکی زبان و ادب کی محبت ان کے کام سے ظاہر ہے۔ علم و ادب کی خدمت کا یہ سلسلہ گزشتہ پچاس برس سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم اے اُردو پنجاب یونیورسٹی (1965ء)، ایم اے تاریخ (1969ء)، ایم اے علوم اسلامیہ (1970ء)، ایم اے پنجابی (1972ء)، ڈاکٹر آف فلاسفی اِن لٹریچر (2007ء) جیسی علمی قابلیتوں کے ساتھ کئی تعلیمی اداروں میں فرائض منصبی ادا کیے۔ 100 سے زائد علمی، ادبی اور تحقیقی کتب آپ کے قلم سے ظہور پا چکی ہیں۔ ریڈیو، ٹی وی اور مختلف جامعات میں بے شمار مقالات پیش کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مؤقر ادبی و علمی جرائد بھی ان کے مقالات شائع کرتے رہتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین اور سعوی عرب میں قیام کے دوران بھی علم و ادب کی خدمت جاری رہی۔ برطانیہ، جرمنی اور ہندوستان جا کر تحقیقی مقالے پڑھے۔ 1990ء میں حکومت پنجاب نے کتاب ’’پنجابی زبان و ادب‘‘ پر علامہ اقبال ایوارڈ دیا، جبکہ 2000ء میں وزارت مذہبی امور پاکستان نے کتاب ’’سیرت پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (بچوں کے لیے)‘‘ پر ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 1997ء میں پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں ’’گولڈ میڈل‘‘ پیش کیا۔ آپ کی سہل زبان کی بدولت بہت سی کتب نصاب کا حصہ بن چکی ہیں۔ صوفیائے کرامs کی تعلیمات اور کلام کی شروحات خاص طور پر ’’شرح کلام باہو‘‘ اور ’’شرح کلام بلھے شاہ‘‘ کو دُنیا بھر میں عوام تک پہنچا کر معاشرے میں بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا ہے۔ حال ہی میں ادارہ ’’بک کارنر‘‘ کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والی علامہ اقبال کے کلام کی اُردو شروحات شہرت دوام حاصل کر چکی ہیں۔