ارتقا شاہین – ایک تعارف

irtiqa e shaheen

علامہ محمّد اقبال رح کی نظموں پر مبنی کہانیوں کا یہ مجموعہ بچوں کے لئے ہر گھر میں لازمی ہونا چاہیے. محترم فرحان حمید خان نے جس محنت اور خوبصورتی سے علامہ صاحب کی پانچ نظموں کو کہانی کا روپ دیا ہے اسکا اندازہ اور داد آپ کتاب پڑھ کر ہی دے سکیں گے. ایک مکڑا اور مکھی، پہاڑ اور گلہری ، عقل و دل ، ترانہ ملّی اور ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کو انتہائی سہل طریقے سے بچوں کو سمجھایا گیا ہے . آج کے دور میں جہاں اقبالیات اور شاعری کا ذوق تقریباً نا پید ہو گیا ہے یہ کتاب ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے . اللہ مصنف کو اور لکھنے کی توفیق بخشے اور لوگوں کو اپنے بچوں کو پڑھانے کی.

آپ یہ کتاب اس لنک سے گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں

http://gufhtugu.com/irteqa-shaheen/