SHIKARIYAT KI NAQABLE FARMOSH DASTANAIN – PART 4
شکاریات کی ناقابل فراموش داستانیں – حصہ چہارم
Author: RASHID ASHRAF
جلد چہارم کی اشاعت کے بعد راقم یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ شکاریات کی ناقابل فراموش داستانیں جلد اول تا چہارم کی تکمیل کے ساتھ تقریبا 2200 صفحات پر مشتمل چار جلدوں کے سیٹ میں اردو کا شکاریاتی ادب محفوظ ہوگیا ہے۔
542صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 690 ہے۔ اردو اور سیادہ ڈائجسٹ میں سنہ 60 اور 70 کی دہائیوں میں شائع ہوئی دلچسپ کہانیاں اس سے قبل کبھی کتابی شکل میں نہ آسکی تھیں۔ راقم کا خیال تھا کہ اردو و سیارہ ڈائجسٹ کی تقریبا تمام کہانیاں مقبول جہانگیر اپنی کتابوں میں محفوظ کرچکے ہیں مگر معاملہ اس کے برعکس تھا، ان کی کتابوں میں بہ مشکل 30 فیصد ہی آسکا تھا۔اور یہ محض شکاریات کی کہانیاں نہیں ہیں، میں ان میں سے اکثر کو پڑھ کر حیرت زدہ رہ گیا تھا. ایک جہاں دگر کہیے. یورپین شکاریوں کے علاوہ ایک معقول تعداد میں مقامی شکاریوں کی داستانیں بھی محفوظ ہوگئی ہیں. جنہیں ہم انگریزی کا سہارا لیتے ہوئے کہہ سکتے ہیں : Unsung Heros
اس کتاب میں گمنام شکاریوں کی داستانوں کو بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔ ایسی کئی کہانیاں جلد سوم اور چہارم میں ملیں گی، ان میں کچھ خاصی دلگداز ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.