.مفت کتاب کے لئے لنک پر کلک کریں
http://gufhtugu.com/wp-content/uploads/woocommerce_uploads/2020/03/Corona.pdf
کرونا وائرس نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والا ایک جینیاتی پیغام جو جسم میں داخل ہو کرخلیوں میں تخریب کاری کا باعث بنتا ہے۔ سرِدست اس کا کوئی علاج دستیاب نہیں۔ تادم تحریر بیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اورساڑھے چار لاکھ افراد مریض ہیں۔
اِس مضمون میں ہم کوشش کریں گے کہ جان پائیں کہ وائرس کیا ہے؟ ہم من حیث القوم یا انفرادی طورپر اس سے بچاؤ کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟ پاکستانی نظام صحت کتنا بوجھ برداشت کرسکتا ہے؟ پاکستان میں موجود مریضوں کی تعداد کا تخمینہ کیسے لگایا جاسکتا ہے اور کیسے ہم سب مل کر اس کو شکست دے سکتے ہیں؟
یہ مقام ہے اجتماعی توبہ کا، استغفار کا، صلہ رحمی کا اور ایک قوم بن کر اس مشکل سے مقابلے کا۔ اللہ سبحانه وتعالی کو اپنی مخلوق سے بڑا پیار ہے اور وہ ضرور ہم پر کرم کرے گا، ان شاء اللہ۔
Reviews
There are no reviews yet.