DAREECHON MAY RAKHAY CHIRAGH – SHAKHSI KHAAKAY
دریچوں میں رکھے چراغ. زندہ کتابیں
Author: راشد اشرف
زندہ کتابیں سلسلے کی یہ 31 ویں کتاب ہے۔سنہ اسی کی دہائی میں یہ کتاب لکھنؤ سے شائع ہوئی تھی۔
رام لعل: پیدائش ٣ مارچ ٣٢٩١ئ،میانوالی۔ وفات: ٦١ اکتوبر ٦٩٩١ ئ،لکھنؤ
ہندوستانی افسانہ نگار رام لعل کو ہندوستانی کہا جائے یا پاکستانی، یہ فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے۔ان کے تحریر کردہ افسانوں میں ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک ایسی فضا ملتی ہے جو برصغیر کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے خون آشام فسادات کی مذمت کرتی نظر آتی ہے۔تقسیم کے بعد کے ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت اور ان کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کا جیسا درست نقشہ رام لعل نے اپنے افسانوں میں پیش کیا ہے ، شاید ہی یہ وصف کسی اور کے حصے میں آیا ہو۔رام لعل میانوالی میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کے اجداد صدیوں پہلے راجستھان کے ریتیلے میدانوں میں گھوڑوں پر عرب حملہ آوروں کے آگے آگے بھاگتے ہوئے پناہ گزین ہوئے تھے۔نقل مکانی ان کو وراثت میں ملی تھی۔
Reviews
There are no reviews yet.