Jab Khayt Jaagay
Author: KRISHAN CHANDAR
پیش نظرمختصر ناول ’’جب کھیت جاگے‘‘ اس اعتبار سے کرشن کی سب سے اہم کہانی ہے کہ اس میں پندرہ سولہ سال کے بعد وہ کسان نئی شان سے واپس آیا ہے جس نے انتہائی بےچارگی کے عالم میں پریم چند کے ناول ’’گئودان‘‘ میں دم توڑا تھا۔ اب یہ بے بس اور مصیبت زدہ کسان نہیں ہے۔ بلکہ وہ بہادر چھاپہ مار ہے جو اپنی اور تمام کسانوں کی بےبسی اور مصیبت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ یہ باشعور، ہوش مند اور منظم کسان ہے جو دھرتی کی کوکھ سے ایک تناور اور مضبوط درخت کی طرح اُگا ہے اور انقلاب و بغاوت کی تیز و تند ہوائوں میں جھوم جھوم کر گیت گا رہا ہے۔ آپ جب اس کہانی کو پڑھیں گے تو راگھورائو کی رُوح آپ کے سینے میں آ جائے گی۔ یہی اثرآفرینی ہے اور کرشن اس فن کا سب سے بڑا جادوگر ہے۔ آج کے ادیب کا کام یہ ہے کہ وہ ظالموں کی بزدلی کی گواہی اور مجاہدوں کی عظمت اور شہیدوں کی پاکیزگی کی شہادت دے اور کرشن نے اپنے فرض کو بڑی دیانتداری سے پورا کیا ہے۔
علی سردار جعفری
Reviews
There are no reviews yet.