London se adaab arz or Dais se bahr
لندن سے آداب عرض اور دیس سے باہر
Author: راشد اشرف
”لندن سے آداب عرض” اور ”دیس سے باہر” کے مطالعے سے یقینا آپ لطف اندوز ہوں گے۔ اس زمانے کے لندن، جنگ کا آنکھوں دیکھا حال، انگریزوں کی طرز معاشرت، رہن سہن، دیگر ملکوں کی تہذیب،لوگوں کا برتاؤ ……..کیا کچھ ہمیں ان دو کتابوں میں پڑھنے کو نہیں ملتا۔
آغا اشرف ہمارے وطن کے ان نابغوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے علم و ہنر کو، بقول شخصے زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا۔ بس شمس العلماء مولانا محمد حسین آزاد کے نبیرہ ہونے کی نسبت سے جہاں تہاں چند تحریریں یادگار چھوڑی ہیں، مگر زیادہ توجہ ان کی ریڈیو کے سامعین کو فردوس گوش کے تجربے سے روشناس کرنے پر رہی۔ تحریریں ان کی مختلف رسالوں اور گلدستوں میں بکھری پڑی رہیں اور امتداد زمانہ سے ان پر فراموشی کی ایسی گرد پڑی کہ اکثر لوگوں کو یاد بھی نہ رہا کہ …ع…
اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
Reviews
There are no reviews yet.