Faqeer Basti Mei Tha – فقیر بستی میں تھا
Author: ALI AKBAR NATIQ
1880ء میں شمس العلماء مولوی محمد حسین آزاد نے شاعروں اور ادیبوں کے قصے لکھ کر انہیں شہرتِ عام اور بقائے دوام کے دربار میں جگہ دلائی۔ اب تقریباً ایک سو چالیس برس بعد معروف ادیب اور شاعر علی اکبر ناطق نے اپنے معجز اثر قلم سے آزاد کی داستان لکھ کر گویا ان کے عہد کو ہمارے لیے ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔ بظاہر فکشن کے اسلوب میں لکھی گئی یہ تحقیقی کاوش عہدِآزاد کی الف لیلیٰ ہے۔ یہ محمد حسین آزاد کی ہی داستانِ حیات نہیں بلکہ کئی بلند مرتبہ شاعروں اور شہروں کا احوال بھی ہے۔ مصنف اور محقق، جن کا اصلاً یہ یونیورسٹی کے زمانے کا مقالہ ہے، برسوں کی عرق ریزی کے بعد مزید نکھر کر موجودہ صورت میں سامنے آیا ہے۔
کاشف منظور
Reviews
There are no reviews yet.