Jamia Nizamia Baghdad ka Ilmi o Fikri Kirdar – جامعہ نظامیہ بغداد کا علمی وفکری کردار
Author: Dr. Hafiz Muhammad Sohail Shafeeq
جامعہ نظامیہ بغداد کا علمی و فکری کردار صرف سہ صدسالہ تحقیقی جائزہ ہی نہیں وہ عہد نبوی سے تعلیمی اور ادارتی تشکیلات کا بھی ایک مرقع ہے۔ وہ عہد نبوی سے خلافت راشدہ اور خلافت امویہ، خلافت عباسیہ کے تعلیمی اداروں سے بحث کرتے ہوئے اس کا سلسلہ جامعہ نظامیہ بغداد سے جوڑ دیتا ہے۔ اس مختصر تاریخی جائزے سے اسلامی تعلیمی و تدریسی ارتقا کی ایک روز افزوں ترقی نظر آتی ہے۔
جامعہ نظامیہ بغداد ڈاکٹر محمد سہیل شفیق کی تحقیق و جستجو کا مرکزی محور ہے۔ لہذا وہ اس پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں اور غالبا سب سے پہلے اردو زبان کو اس عظیم اسلامی معراج سے مالامال کرتے ہیں۔ جامعہ نظامیہ بغداد کے بانی نظام الملک طوسی کے حوالے سے وہ سلجوقی تاریخ کا ایک سیاسی و سماجی باب بھی کھولتے ہیں اور شخصیات علمی و عبقریات فنی کے خاکے بھی سامنے لاتے ہیں۔ جامعہ نظامیہ بغداد کے اساتذہ کرام، طلباۓ عزیز اور فارغین کا تذکرہ تحقیق و تدقیق علمی کا ایک دلنشین باب تو ہے ہی، وہ اس پورے دور کی علمی و فنی تاریخ بھی مرتب کرتا ہے اور قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.