– مصنوعی ذہانت – Masnoi Zahanat
Author: Baqir Naqvi
شاعرِ خوش فکرو تازہ نفس؛ یارِ طرح دار باقر نقوی گزشتہ تیس برسوں سے اپنے ہنرِ شعرکا جادو جگاۓ ہوۓ ہیں اور یوں پوری دُنیا اُن کے کمالِ ہنر کا اعتراف کرتی ہے؛ مگر اُن کی شخصیت کی ایک اور قابلِ رشک جہت سائنس کے تازہ موضوعات پر اُن کی تحریروں سے نمایاں ہوتی ہے ہمارے زمانے میں اس طرح کے لوگ نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہیں جو بیک وقت کلاسیکی شعری روایت پر بھی کامل دسترس رکھتے ہیں اور عصرِ حاضر میں نمود و ظہور کرتی ہوئ سائنسی دریافتیں بھی اُن کی نظر سے اُجھل نہیں ہیں_
“ًمصنوعی ذہانت” کے عنوان سے پیشِ نظر کتاب اُردو میں اپنے موضوع کے اعتبار سے شاید پہلی کتاب ہو گی بکھرے ہوۓ مضامین کو بلحاظِ موضوع منتخب کرنا اور سلیس.و.سادہ زبان میں عوام تک پہچانا باقر نقوی کا ایسا کارنامہ ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جاۓ کم ہے جدید تر مضوعات میں مستعمل سائنسی اصطلاحات کے تراجم اور اُن کی عام فہم تعریف.و.تفسیر جس انداز سے کی گی ہے وہ میرے اس ہقین کی توثیق .و.تصدیق کرتی ہے کہ اگرزبانو بیان پر دسترس ہو اور مترجم موضوع پر محکم گرفت رکھتا ہو تو کوئ بھی سائنسی علم ایسا نہیں جو اُردو میں منتقل نہ کیا جا سکتا ہو. “مصنوعی ذہانت ” میں شامل مضامین عہدِ جدید کی علمی ضرورتوں کو پورا کرتے نظر آتے ہیں باقر نقوی کی یہ خدمت اُردو میں سائنسی مضامین کے موضوع پر ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے اور عوام و خواص دونوں طبقوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی_
افتخارعارف
Reviews
There are no reviews yet.