Rawal Raj – راول راج
₨1,500.00
Author: SAJJAD AZHAR
Pages: 304
Price: 1500Rs
In stock
SKU: BCS-9352
Categories: History U, Urdu Literature
شہروں کے پیچھے دریا ہوتے ہیں کیونکہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔راولپنڈی کے پیچھے بھی دریائے سواں ہے جس کے ساتھ انسان کا تعلّق لاکھوں سال پُرانا ہے مگر راولپنڈی کی معلوم تاریخ میں سب سے اہم اس کی تزویراتی حیثیت ہے ۔ تقریباً بارہ سو سال پہلے جیسلمیر کے حکمران بھاپا راول نے یہاں فوجی چوکی قائم کی تھی جو آج شاید دُنیا کی بڑی چھاؤنیوں میں سے ایک ہے لیکن اس گریژن سٹی کے ساتھ اورکتنی داستانیں جڑی ہوئی ہیں ،یہاں تاریخ کے کتنے موڑ آتے ہیں جنھیں پڑھتے ہوئے ہم جو پہلے ہی پنڈی وال ہیں اپنا دل یہیں کہیں چھوڑ آتے ہیں ۔
عقیدوں کی طرح پاکستان میں تاریخ بھی مقدّس بنا دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہم تاریخ سے کچھ سیکھ نہیں سکے۔ پاکستان کے اندر اس حصار کو توڑنے کی کسی نے شعوری کوشش بھی نہیں کی۔ سجاداظہر نے ایک شہر کے پس منظر میں اس روایت کو توڑنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ تاریخ وہ نہیں جو نصابوں میں ہے بالخصوص راولپنڈی میں تقسیم کے فسادات جس کی جڑیں سجاد کے بقول 1926ء کے فسادات میں ہیں ۔انہی فسادات نے آگے چل کر پوری تاریخ بدل کے رکھ دی ۔سجاد اظہر کی یہ کتاب اس سلسلے میں اہم حوالہ ثابت ہو گی ۔
سجاد اظہر کا شمار اُن گنے چنے صحافیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے مٹی کی محبّت میں وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔ ایک ایسے ماحول میں جب ہر صحافی صرف سیاست سیاست کھیل رہا ہے، سجاد اظہر نے نہ صرف تہذیب وثقافت کو ترجیح دی ہے بلکہ ایسے انداز سے لکھا ہے کہ قاری خو دبخود ان کی طرف متوجہ ہو گیا ہے۔ انھوں نے پوٹھوہار کی مٹتی ہوئی تہذیب کی بازیافت کرتے ہوئے عوام کو اس سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
Be the first to review “Rawal Raj – راول راج” Cancel reply
Related products
Sale!
Reviews
There are no reviews yet.