SHIKARIYAT KI NAQABLE FARMOSH DASTANAIN – PART 2
شکاریات کی ناقابل فراموش داستانیں – حصہ دوم
Author: RASHID ASHRAF
شکاریات کی ناقابل فراموش داستانیں” کا حصہ اول 2016 میں شائع ہوا تھا۔
قارئین کی جانب سے کافی عرصے سے اس کے حصہ دوم کی فرمائش تھی، سو اسے پورا کیا گیا ہے۔ 560 صفحات پر مشتمل، محض 500 روپے قیمت کی یہ کتاب دسمبر 2019 میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں جم کوربٹ اور کینتھ ایڈرسن کے ساتھ ساتھ چند بے حد دلچسپ کہانیاں مقامی لکھنے والوں کی بھی شامل کی گئی ہیں۔ 70 کی دہائی کے اردو ڈائجسٹ سے بھی مقبول جہانگیر کی ترجمہ کردہ کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
شیر کا شکار اب خواب و خیال ہوا۔ اب انسانوں کا شکار کیا جاتا ہے اور اس پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔ میں نے کسی جگہ شہر کراچی کے بارے میں لکھا تھا کہ اب قتل بھی اب یہاں فنون لطیفہ میں شمار ہوتا ہے۔یہی شہر کراچی تھا جہاں پچاس کی دہائی کے اوائل میں لوگ اس کے مضافاتی علاقوں میں شکار پر جایا کرتے تھے۔ مگر حیف کہ صرف کراچی ہی نہیں، دنیا کے اکثر حصوں میں اب جانوروں کا شکار ماضی کی بات ہوگئی ہے۔ دنیا کے بیشتر جنگل فنا ہوچکے ہیں اور ہریالی کی جگہ کنکریٹ کے جنگل سر اٹھا چکے ہیں۔ ایسے میں شکار اور بالخصوص شیر کے شکار کی ان داستانوں کو اب صرف کتابوں ہی میں پڑھا جاسکتا ہے۔ کچھ دیر ہی کے لیے سہی، مصائب سے بھرپور زندگیوں کے لیے یہ ایک عمدہ تفریح کہلائی جاسکتی ہے۔
ان کہانیوں کی خوبی یہ ہے کہ کچھ دیر کے مطالعے کے بعد آپ خود کو اس ماحول کا حصہ محسوس کریں گے۔
Reviews
There are no reviews yet.