انٹرنیٹ سے پیسہ کیسے کمائیں؟
گھر بیٹھے، بغیر سرمایہ کاری کے، فری لانسنگ اور پیسہ کمانے کے درجنوں طریقے
آن لائن کاروبار و تجارت آج کی دنیا میں عام ہوچکے ہیں۔ با عزت روزگار ہر شخص کا بنیادی حق ہے، مختلف ادارے اور افراد انٹرنیٹ کے ذریعے سالانہ لاکھوں، کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے اور آن لائن کاموں کے ذریعے آمدن بڑھانے کے طریقوں پر سینکڑوں نہیں تو درجنوں کتابیں ضرور موجود ہیں، جبکہ ہزاروں ویب سائٹس اور ویڈیوز ان کے علاوہ ہیں۔ لیکن اس موضوع پر اردو زبان میں درست اور عملی رہنمائی فراہم کرنے والا مواد بہت کم ہے؛ جبکہ ایسے بیشتر مواد میں انٹرنیٹ سے آمدن کے صرف چند ایک طریقوں ہی پر بات کی جاتی ہے جو زیادہ مقبول ہیں اور عام لوگ ان کے بارے میں جانتے بھی ہیں۔ یہ کتاب اسی کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔
اس کتاب میں بلاگنگ، یوٹیوب چینل، پوڈ کاسٹ، ٹرانسکرپشن، اسٹاک فوٹوگرافی، مائیکروٹاسکنگ اور فاریکس ٹریڈنگ سمیت، ایسے درجنوں مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی اور عملی معلومات فراہم کی گئی ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر ایک عام آدمی انٹرنیٹ کو اپنا ذریعۂ آمدن بنا سکتا ہے۔ ان میں سے بیشتر طریقے وہ ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ یا تو بالکل نہیں جانتے یا پھر بہت کم واقفیت رکھتے ہیں۔ تاہم اس پوری کتاب میں کہیں بھی آپ کو سبز باغ نہیں دکھائے گئے بلکہ ایک حقیقت پسندانہ تصویر آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے؛ اور بار بار محنت کی تلقین بھی کی گئی ہے۔
اگر آپ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے یا فری لانس کیریئر میں واقعی سنجیدہ ہیں اور پوری دیانتداری کے ساتھ اس میدان میں قدم رکھنے کے خواہش مند ہیں، تو اِن شاء اللہ اس کتاب کو اپنا اوّلین رہنما پائیں گے۔
Muhammad Farhan –
السلام عليكم boss ,,,I received the book internet se paisay kaisay kamayein today…. very nicely written…. it will be very helpful for my wife who is ready to do some work from home… thank you for all your efforts… Keep shining and May Allah bless you always! Remember me in ur prayers!
Akhtar Hussain –
Aslaam o Alie kum v nice to gufhtugu
Syed fida hussain Shah kazmi –
5star
Muhammad Aleem –
Assalmoalikum Such a good effort my mentor zeeshan Sb thanks a lot.
Daood –
My name is Daood my father name is rafiq
Ghulam Mustafa –
Soo nice book
Muhammad Mati ur Rehman –
Slam This is book is very helpful for us is book my ik mistake dekhi mny page 6 line number 5 my Ama Hadija Redi Allah Tala anho likha h jb k y Radi Allah Tala anha hota h galti kutahi maf ho
Ayyub –
Asslamualaikum my is Ayyub like this book very much I am Pakistani
Muhammad Umair –
Very good book for everyone to read , even if you are earning already. Lots of new ways in the book and clear description for implementing them.
عدیل حسن –
Very nice عثمانی صاحب
mujahid ahmed –
Very good for guftogo.even if you are ernning already lote of new way in thabook and clear